ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
ناخنوں میں کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص ہو سکے،ماہرین

ویب ڈیسک:انسانی جسم میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اکثر بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہیں اس طرح ناخنوں کا رنگ، بناوٹ اور شکل جسمانی صحت کی عکاسی کرتے ہیں اور ان میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیاں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کاکہنا ہےگر ناخنوں کا رنگ اچانک بدل جائے یا مستقل طور پر غیر معمولی نظر آنے لگے تو یہ جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں یا خون کی کمی جیسے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے ایسے 7 رنگوں کی نشاندہی کی ہے جن پر خاص دھیان دینا چاہیے:
سفید رنگ: سفید ناخن جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں۔
آدھے گلابی آدھے سفید: ناخنوں کا یہ رنگ گردوں کے مرض کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔
پیلا: پیلا رنگ پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی سرکولیشن کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے، اگرچہ فنگل انفیکشن یا سگریٹ نوشی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔
گہرا سرخ/ڈسکی ریڈ آدھی چاند نما: ناخن کے نیچے گہرا دھبّا کینسر (میلانوما) کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔
نیلے ناخن: خون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ناخن نیلے نظر آ سکتے ہیں۔
پیلا پن اور سفید چھاؤں: نارمل رنگ سے ہٹ کر سفید اور پیلا رنگ صحت کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ناخنوں میں کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 11 منٹ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل






