Advertisement
علاقائی

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

لاپتہ افراد میں سے 39 کی آخری لوکیشن گل پلازہ تھی جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 20th 2026, 4:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

کراچی:شہر قائد میں واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 85 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہوچکی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو کے مطابق گل پلازہ کی پہلی منزل کے بعد اب دوسری اور تیسری منزل پر عمارت میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے اور باقی عمارت بھی انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ چھت پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے نیچے اُتار لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد میں سے 39 کی آخری لوکیشن گل پلازہ تھی جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ  اب تک 27  لاشیں سول اسپتال لائی گئی ہیں، 14 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور 14 میں سے 7 لاشوں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، ساتویں لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

پولیس سرجن کے مطابق متوفین کی شناخت کے لیے 50  اہل خانہ کے نمونے مل چکے ہیں،  تمام نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی میں ہوں گے،  جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضاء بھی لائے گئے جن پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عمارت کے پچھلے حصے میں محدود ریسکیو ٹیمیں انتہائی کم وسائل کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ملبے کو ہٹانے اور ممکنہ طور پر نیچے دبے افراد تک رسائی کے لیے مطلوبہ تعداد میں افرادی قوت دستیاب نہیں، جس کے باعث آپریشن مؤثر انداز میں آگے نہیں بڑھ پارہا ہے۔

ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 6 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 7 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement