Advertisement
علاقائی

لاہور:ایم ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ مفت مستحقین عید میلہ رضاکار کنونشن کے ساتھ اختتام پذیر

اس میلے کا مقصد نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا تاکہ وہ بھی عید کی تیاری عزت اور خوشی کے ساتھ کر سکیں،بانی میلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 16th 2026, 2:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:ایم ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ مفت مستحقین عید میلہ رضاکار کنونشن کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور:ایم ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ مفت مستحقین عید میلہ رضاکار کنونشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عید میلے میں تقریباً پندرہ سو مستحق افراد نے مفت شاپنگ کی۔ اس میلے کا مقصد نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا تاکہ وہ بھی عید کی تیاری عزت اور خوشی کے ساتھ کر سکیں۔

اس موقع پر میلے کے بانی محمد قاسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کام کا آغاز کیا گیا تو اس وقت وسائل بہت محدود تھے مگر نیت خالص تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ فلاحی اقدام پورے پاکستان میں پہچانا جاتا ہے اور الحمدللہ اس کے ذریعے یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم خوش دلی کے ساتھ اس خدمت کو انجام دیتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ آنے والی فیملیز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جیسے وہ کسی شاپنگ مال میں خریداری کر رہی ہوں۔ میلے میں کپڑے، جوتے، مہندی، گھڑیاں، جیولری اور دیگر ضروری اشیا کے علاوہ عید گفٹ بھی دیے گئے جن میں سویاں اور راشن کی اشیا شامل تھیں۔

تقریب کے دوران بانی عید میلہ محمد قاسم نے مرکزی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی کے پیچھے ایک مضبوط ٹیم ہوتی ہے۔ انہوں نے وسیم الیاس، علی سلطان، محمد شہزاد، محمد اویس، مسٹر اینڈ مسز عابد حسین، مسٹر اینڈ مسز سلیم گیلانی اور مسٹر اینڈ مسز محمد یعقوب کو شاندار تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بڑے فلاحی مقصد کی کامیابی میں مخیر حضرات کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ اس موقع پر حاجی خالد محمود، احمد صادق قادری، سلیم گیلانی، محمد بلال سرور، محمد شریف، الیاس مغل، ظفر اقبال کمبوہ اور محمد یعقوب کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔

اختتامی تقریب میں اعلان کیا گیا کہ اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ Eid al-Adha کے موقع پر بھی مستحق بچوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور امید ظاہر کی گئی کہ مخیر حضرات اور معاونین اسی طرح اسی طرح مشن کا حصہ بنتے رہیں گے۔

بہترین تعاون اور سرپرستی پر نائب صدر پاکستانی عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلی منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق نجم،ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن لیفٹیننٹ (ر) خالد جاوید، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال شاہد باجوہ,کوآرڈینیٹر وزیر صحت عامر رضا اور صدر قصاب ایسوسی ایشن شہزاد ملک کے بیحد شکر گزار ہیں

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement