Advertisement
پاکستان

 افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم

فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے ،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 20th 2026, 4:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواسیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

ورکشاپ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کرنے کیلئے ریاست پُرعزم ہے اور سب کو متحد ہو کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہ پنجاب اگر ترقی کرتا ہے اور دیگرصوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں لہٰذا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں، بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیئے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کیلئے وفاق پیسے دے رہا ہے جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کیلئے وفاق نے 40 ارب روپے دیے۔

دوران خطاب وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیئے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، ہم معاشی ترقی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی شرح کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے، پاکستان معاشی طو ر پر مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا، افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حکومت نے اپنے دور میں جھوٹ کی بنیاد کا زہر گھولا، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں سرد جنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکریہ ادا کیا اوردوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 7 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 6 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 9 hours ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 6 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
Advertisement