مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
بھارتی اقدامات کا مقصد نمازیوں میں خوف پیدا کرنا اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: پاکستان نےبھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میںعلماءو مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدام مذہبی امور میں کھلی مداخلت ہے جو مذہبی آزادی اور عقیدے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے، اس کا مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم آبادی کو خوفزدہ کرنا اور انہیں تنہائی میں دھکیلنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نمازیوں میں خوف پیدا کرنا اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور دیوار سے لگانے کی ایک اور جبری کوشش کی جا رہی ہے، اور مذہبی شخصیات کی تصاویر اور مسلکی تفصیلات کا جبری حصول منظم ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مساجد اور علمائے کرام کو نشانہ بنانا مودی حکومت کی ہندوتوا نظریے پر مبنی ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کا شاخسانہ ہے اور بھارتی پالیسیاں واضح طور پر امتیازی اور فرقہ وارانہ نوعیت کی ہیں۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو کسی بھی خوف یا دباؤ کے بغیر اپنی مذہبی شناخت برقرار رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے اور پاکستان مذہبی ظلم و ستم کے خلاف ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 14 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل








