شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جا گرا، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام


سرگودھا میں دھند کے باعث ایک ٹریفک حادثے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے کا کہنا ہے کہ یہ المناک حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا، 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جا گرا، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور دیگر شدید زخمی ہونے والے افرد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے، 11 زخمیوں میں سے مزید 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نہر کو وارہ بندی کیلئے بند کیا تھا جس کے باعث اس میں پانی نہیں تھا۔

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- 2 days ago

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- a day ago

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- 2 days ago

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- 2 days ago

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 15 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- 2 days ago
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 17 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 17 hours ago

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 days ago

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- a day ago
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 19 hours ago

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- 2 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)









