معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا

معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے "لب پہ آتی ہے دعا" سمیت کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو مسحور کر دیا، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے بھی کلامِ اقبال پیش کر کے سماں باندھ دیا۔
میمونہ ساجد نے "ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان" پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرینِ تعلیم نے خصوصی شرکت کی، جن میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین، وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کیا اور معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ فکرِ اقبال نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

