Advertisement
علاقائی

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

شہباز شریف نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 25th 2026, 5:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا،جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

اس حوالے سے معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بابر یوسفزئی کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وار کرنے کی کوشش کی، ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان پہلے سے الرٹ تھے، جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے ایک بہادر جوان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، سکیورٹی فورسز کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ فتنہ الہندستان کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ڈی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور جام شہادت نوش کرنے والے اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا، پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement