پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط
وزیراعلیٰ کی کاوشوں کی بدولت پنجاب 10 لاکھ جانور برآمد کرے گا،پنجاب کی ہر تحصیل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا،بریفنگ


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا،جبکہ میٹ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں لائیوسٹاک اور میٹ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی کاوشوں کی بدولت پنجاب 10 لاکھ جانور برآمد کرے گا، جبکہ میٹ ایکسپورٹ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین کی گلوبل میٹ کمپنی پنجاب میں پامکو کے اشتراک سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میٹ کمپنیاں ایکسپورٹ کے لیے تیار 3 لاکھ مویشیوں کا گوشت امپورٹ کریں گی، جبکہ 3 لاکھ بھینسوں اور گائیوں اور 3 لاکھ مینڈھوں کی فیٹننگ (FATTENING) کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ بکرے اور بھیڑیں ایکسپورٹ کے لیے پرورش کی جائیں گی۔
علاوہ ازاں دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا، جبکہ گاؤں گاؤں جا کر مویشیوں کے علاج کے لیے ہر تحصیل میں 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ بھی ڈبل کرنے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار لائیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانائزیشن کی جائے گی اور حکومت لائیوسٹاک مشینری پر 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ملک چلر، مکسنگ مشین، ملک کین کولر، ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین اور دیگر مشینری مہیا کی جائے گی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


