پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
فنڈز کے ذریعے فلم سازوں کو ڈرامہ، ڈاکیومنٹری اور فلم سازی میں معاونت دی جائے گی جس میں جہاں پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر بھی کیا جائے گا

.jpeg&w=3840&q=75)
لاہور:پنجاب اسمبلی میں فلم اسٹی اتھارٹی بل منظور کر لیا گیا، جس کے تحت فلم انڈسٹری کی بحالی و فروغ کیلئے تمام تر اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی۔
بل کے تحت پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دی گئی، جس میں فنڈز کے ذریعے فلم سازوں کو ڈرامہ، ڈاکیومنٹری اور فلم سازی میں معاونت دی جائے گی جس میں جہاں پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر بھی کیا جائے گا۔
پنجاب فلم سٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا،،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پندرہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی،، امید ہے اب انڈسٹری کا نیا دور شروع ہو گا۔

دوسری جانب فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناگزیر تھا،، امید ہے پیاسی انڈسٹری اب سیراب ہو گی۔
اس حوالے سے فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ اور شہزاد رفیق نے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے ذریعے فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آئے گا۔
.webp)
جبکہ لالی وڈ شو مین سید نور نے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری کیلئے خوش قسمتی ہے،، جو خواب دیکھے وہ پورے ہوں گے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل




