Advertisement
علاقائی

جنیوا:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،سارہ احمد

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 days ago پر Jan 17th 2026, 2:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنیوا:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

جینوا: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی کے جنیوا میں منعقدہ 100ویں جائزہ اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کی۔

تفصیلات کے مطابق یو این سی آر سی میں پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ پر 100واں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم پاکستان کے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔وفد میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق عبد الخالق شیخ، بیرسٹر ظفراللہ، بیرسٹر حیا ایمان زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

دو روزہ جائزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی ریویو کمیٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مؤثر جوابات دیے گئے، دوران اجلاس چیئرپرسن سارہ احمد نے پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے نمایاں اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پرچیئرپرسن سارہ احمد  نے کہا کہ یو این سی آر سی کے جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ملک بھر میں مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

جائزہ اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ضرورت مند بچوں کے لیے ادارہ جاتی نگہداشت کے ساتھ متبادل نگہداشت کے نظام کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔اقلیتی بچوں کے تحفظ کے لیے بین المذاہب چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کیے گئے بچوں کو تعلیم، صحت، رہائش، قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جا رہی ہے،جبکہ ملک پازیٹو پیرنٹنگ اور گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہمات چلائی گئیں۔

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور سفیر، عزت مآب جناب بلال احمد سے ملاقات بھی کی۔

یو این سی آر کے جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے واضح اور جامع پالیسی موجود ہے۔

Advertisement
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

  • 9 گھنٹے قبل
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

  • 13 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

  • 14 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

  • 13 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • ایک دن قبل
Advertisement