ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی


بہاولپور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
نشست کے دوران قومی اور علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی کے قیام میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور اس کے مقاصد سے متعلق آگاہی کو سراہا۔ شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا لٹریسی منفی پروپیگنڈے اور دشمن کے بیانیے سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
نشست کے دوران شرکاء اور مدارس کے طلبہ نے ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا وقار بلند رکھا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل








