صدر زرداری کاعراق کے نامزد وزیرِ اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، عراق میں مستحکم حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان اس برادرانہ تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے،صدر مملکت

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اورعراق کے نامزد وزیرِ اعظم علی فالح خادم الزیدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔صدرمملکت نےعلی فالح خادم الزیدی کو وزارت عظمیٰ کے اہم منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دی اور عراق میں ایک مستحکم حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ علی فالح خادم الزیدی کابطور وزیرِ اعظم عراقی عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان اس برادرانہ تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی ، بنیادی ڈھانچے، زراعت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے اوراقتصادی روابط کوفروغ دینے کی صلاحیت اور امکانات کواجاگر کیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ طویل المدتی شراکت داری کے لیے تعلیمی تعاون اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نامزد وزیراعظم علی فالح خادم الزیدی نے صدرمملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں عراق کے دورے کی دعوت دی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل


