واقعۂ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔،صدر مملکت


اسلام آباد:آج رات شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس موقع پرصدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شب معراج کے مقدس اور بابرکت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شبِ معراج امتِ مسلمہ کے لیے عظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے، جس میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا فرمایا۔
صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ واقعہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزمائشیں اور مشکلات عارضی ہوتی ہیں جبکہ اللہ تعالی کی رحمت اور نصرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعۂ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزمائشیں اور مشکلات عارضی ہوتی ہیں جبکہ الّلہ تعالیٰ کی رحمت اور نصرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
وزیر اعظم کا بیان
وزیراعظم نے کہا کہ شبِ معراج مسلمانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، باہمی رواداری، برداشت، اخوت اور عدل و انصاف کو فروغ دیں۔
وزیراعظم نےکہاکہ معراج کا واقعہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ حق کی راہ میں آزمائشوں اور مشکلات کے بعد اللہ تعالیٰ کی نصرت ضرور پہنچتی ہے اور فتح اور کامیابی لازمی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے توکل الہٰی کا یہ پیغام ہماری انفرادی تربیت، قومی طرز عمل اور اجتماعی زندگی میں بڑی کار آمد حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبِ معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے اور اس کے ذریعے فرد اور معاشرہ اخلاقی، روحانی اور عملی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت رات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، باہمی رواداری، اخوت اور عدل و انصاف کو فروغ دیں۔
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 hours ago

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 days ago

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- a day ago

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- a day ago
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 hours ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 14 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 hours ago

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 days ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 hours ago

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- a day ago








