وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
صحت ہوگی تو انسان باوقار طریقے سے روزگار کما سکے گا، صحت ہوگی تو نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کریں گے،شہبازشریف


اسلام آباد۔:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے مفت علاج کے لئے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا اجراکر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم صحت کارڈ کا اجراء عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے، علاج اور صحت کی سہولیات کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور طبقے کا سہارا بنے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ علاج اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر یہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے، 2016 میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کیا تھا اور صوبوں میں بڑی تیزی سے یہ پروگرام عوام تک پہنچا اور لاکھوں خاندان اس سے مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت سے زیادہ زندگی میں کوئی اور چیز قیمتی نہیں ہے، صحت ہوگی تو تعلیم ،کھیل اور زندگی کے ہر شعبے میں سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں اور مخالفین کو بھی شکست فاش دے سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھائیوں اور بہنوں کے لئے وزیراعظم صحت کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے، اس کے لئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے مزیدکہا کہ وزیراعظم صحت کارڈ کا اجرا عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے، پاکستان میں اشرافیہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں اپنے اور اپنے بچوں کے لئے مہنگے ترین علاج کا انتظام کرا سکتی ہے لیکن عام آدمی، مزدوروں اور غریب طبقے کے لئے بہت مشکلات ہیں، صحت ہوگی تو انسان باوقار طریقے سے روزگار کما سکے گا، صحت ہوگی تو نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کریں گے، صحت ہوگی تو ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مجھے امید ہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے، اس سے دین اور دنیا دونوں میں بھلائی ہو گی، تھرڈ پارٹی کے ذریعے پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ریاست عام شہری کے علاج کی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تجویز قابل غور ہے،سندھ کا یقیناً اپنا پروگرام ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سےاس حوالے سے بات کر کے اس کا حل نکالیں گے تاکہ وہاں پر بھی یہ سہولت میسر ہو۔
شہباز شریف نے مزید کہا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی صحت کے پروگرام موجود ہیں، پنجاب میں بھی بڑی کامیابی کے ساتھ صحت کارڈ پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اور اربوں روپے اس پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا خطاب
اس سے قبل وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا، صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایک کروڑ لوگوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے، یہ پروگرام ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا،اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 70 ہسپتال پروگرام میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جو وزیراعظم صحت کارڈ استعمال نہیں کر رہا، باقی تمام صوبوں میں یہ سہولت حاصل ہے، وزیراعظم کے وژن اور قیادت سے صحت کا نظام مضبوط اور پائیدار ہوگا، وزیراعظم صحت کارڈ ملک میں صحت کی سہولیات کو عوام تک پہنچانے کا تاریخی قدم ہے، کراچی میں صحت کارڈزکے لئے 16 ہسپتال مختص کئے گئے ہیں۔
صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد قائم خانی
وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد قائم خانی نے کہا کہ یکم جنوری 2016 کو صحت کارڈ کے جس سفر کا آغاز کیا گیا تھا وہ اب یونیورسل ہیلتھ کوریج کی شکل اختیار کر چکا ہے،غربت سرویز کے مطابق 66 فیصد لوگ خط غربت سے اس لئے نیچے چلے جاتے ہیں کہ وہ صحت کے اخراجات برداشت نہیں کرپاتے۔
وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے، صحت کارڈ پروگرام سے ہر پاکستانی کے لئے کیش لیس علاج کی سہولت حاصل ہوگی،600 سے زائد ہسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت حاصل ہوگی کہیں بھی رقم کی ادائیگی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم کو صحت کارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا، صحت کارڈ پروگرام ہر پاکستانی کے لئے کیش لیس علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال کی کوششوں کے بعد یہ پروگرام یونیورسل ہے ،600 سے زائد پبلک اور پرائیویٹ ہسپتال کیش لیس علاج فراہم کریں گے ،گلگت کے پہاڑی علاقوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک ہر کسی کو مفت سہولت حاصل ہوگی، یہ نظام مستقبل میں وبائی امراض یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے وزیراعظم صحت کارڈز بھی تقسیم کئے،تقریب میں وفاقی وزرا ارکان قومی اسمبلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل








