وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
چینی نائب وزیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائی یان سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی پر اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائی یان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے چینی مہمان اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ نہایت اہم موقع پر ہورہا ہے کیونکہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
دوران ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال کا آغاز پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیجنگ کے کامیاب دورے سے ہوا، جس کے بعد وزیر داخلہ نے شنگھائی کا دورہ کیا۔ مزید برآں، آئندہ دنوں میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دورۂ چین بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان فولاد کی طرح مضبوط اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی توثیق کی اور کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہر حال میں غیر متزلزل رہے گا اور پاکستان ایک چین پالیسی پر اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے۔
اقتصادی تعاون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کی جانب سے پاکستان کے لیے فراخ دلانہ معاونت، بالخصوص پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعاون کو سراہا اور سی پیک کے اگلے مرحلے کے بروقت اور مؤثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
دوران ملاقات انہوں نے صدر شی جن پنگ کو اس سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا، کیونکہ یہ سال دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت اور ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
چینی نائب وزیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام لانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔
معزز چینی مہمان نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے سیاسی قوتوں کو متحد کرنے میں وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
چینی نائب وزیر نے جماعتی سطح پر تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور بین الجماعتی طریقۂ کار کے ذریعے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے عزم اور پختہ ارادے کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 13 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل







