Advertisement

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے، اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 days ago پر Jan 15th 2026, 5:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے متنازعہ بیانا ت پر  چیئرمین فنانس نجم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق صدر امین الاسلام نے آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت نجم الاسلام کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے،  یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے شدید احتجاج اور مطالبات کے بعد کیا گیا۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نجم الاسلام کے حالیہ بیان پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز کا بائیکاٹ بھی کیا،جبکہ کھلاڑیوں کی جانب سے مسلسل نجم الاسلام سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے،  بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے،  بی سی بی پُرامید ہے کہ کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

خیا ل رہے کہ چند روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم السلام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ورلڈکپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا، اس لیے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ میں شرکت نہ کرنے میں ہمارا کوئی نقصان نہیں البتہ کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں، ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہوگا توکھلاڑی کیسے رہیں گے؟

Advertisement
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

  • 8 گھنٹے قبل
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • ایک دن قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • 2 دن قبل
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

  • 12 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement