Advertisement

روس، کولمبیا،ایران اور کیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملے کی شدید مذمت

وینزویلا کے خلاف مسلح جارحیت انتہائی تشویشناک ہے اور ان اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے پیش کیے گئے جواز بے بنیاد ہیں،روس

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jan 3rd 2026, 8:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس، کولمبیا،ایران اور کیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک : روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا پر امریکی حملو ںکی  شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے  وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خود مختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں  پر سخت تشویش ہے، وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے ، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میںمزید کہا گیا کہ وینزویلا کے خلاف مسلح جارحیت انتہائی تشویشناک ہے اور ان اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے پیش کیے گئے جواز بے بنیاد ہیں۔

روس نے مزید کہا کہ مزید کشیدگی کو روکا جانا چاہیے اور مسائل کا حل صرف بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔ روس نے مصالحت کے عمل میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وینزویلا حکام اور وہاں موجود روسی شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم کسی روسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران 

 ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے اور یہ ایسے عناصر کے زیرِ اثر ہے جو سفارت کاری سے خوفزدہ ہیں۔

کولمبیا نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکے۔

کیوبا نے امریکی حملوں کو مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے،جس کےبعد امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر مادورو اور اہلیہ کو گرفتار کرلیا  ہے۔

رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کارروائی امریکی جنگی طیاروں نے کی۔ ڈیلٹا فورس نے دارالحکومت کاراکاس میں اہداف کو نشانہ بنایا،  فوجی ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مادورو  اور اہلیہ کو  وینزویلا سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا نے امریکی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکا نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، یہ کھلی جارحیت ہے جس کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک آڈیو میں کہا ہے کہ حکومت کو صدر نکولس مادورو یا ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلورز کی زندگی کے فوری ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے امریکی حملے کو بدترین سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

نائب صدر رودریگیز نے مزید کہا کہ امریکا کے حملے میں ملک بھر میں متعدد سرکاری حکام، فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

وزیر دفاع کا ردعمل حملوں کے بعد وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے کراکس میں امریکی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ عمل‘ قرار دیا اور واضح کہا ہے کہ حکومت کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گی اور نہ ہی واشنگٹن کے دباؤ میں آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی کارروائی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی توہین ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے کراکس کے گنجان آباد علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے راکٹ فائر کیے۔وزیرِ دفاع نے کہا ’ہم مذاکرات نہیں کریں گے، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ہم کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

  • 2 days ago
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  • 2 days ago
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • 21 hours ago
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • 21 hours ago
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • 13 hours ago
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 13 hours ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • 21 hours ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • a day ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

  • a day ago
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

  • 2 days ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • 18 hours ago
ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

  • 2 days ago
Advertisement