چینی کمپنی بی وائے ڈی نے گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سےایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
بی وائے ڈی کا شمار دنیا کی بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنیوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف الیکٹرک گاڑیاں بلکہ بیٹری ٹیکنالوجی، بسیں بھی تیار کرتی ہے،رپورٹ


ویب ڈیسک :چین کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی بی وائے ڈی (BYD) نے فروخت کے لحاظ سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے دوران بی وائے ڈی نے 22 لاکھ 50 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جبکہ امریکی کمپنی ٹیسلا گزشتہ سال تقریباً 16 لاکھ بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں فروخت کر سکی۔
رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کو ایک جانب ایلون مسک کی سیاسی سرگرمیوں کے باعث تنقید اور دباؤ کا سامنا رہا تو دوسری جانب چینی حریف بی وائے ڈی کی جانب سے سخت مسابقت نے بھی کمپنی کی فروخت کو متاثر کیا۔
خیال رہے کہ چینی بی وائے ڈی کا شمار دنیا کی بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنیوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف الیکٹرک گاڑیاں بلکہ بیٹری ٹیکنالوجی، بسیں اور توانائی کے جدید حل بھی تیار کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی کم قیمت، جدید بیٹری سسٹمز اور مضبوط پیداواری صلاحیت کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹیسلا سمیت دیگر عالمی کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 4 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 5 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 5 گھنٹے قبل









