پتنگ کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 35 انچ اور لمبائی 30 انچ جبکہ گڈے کی چوڑائی 40 انچ اور لمبائی 34 انچ ہونی چاہیے،نوٹیفکیشن


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت منانے کی باقاعدہ مشروط اجازت دے دی گئی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں بسنت 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو منائی جا سکے گی، بسنت کے دوران صرف منظور شدہ اور معیاری پتنگ بازی کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے سامان کی تیاری اور تجارت 30 دسمبر 2025 سے 8 فروری 2026 تک مجاز قرار دی گئی ہے جبکہ عوام کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کی اجازت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف رجسٹرڈ دکاندار ہی پتنگ بازی کا سامان فروخت کر سکیں گے، مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کی رجسٹریشن کا عمل 29 دسمبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے جو ای-بز ایپ یا basant.punjab.gov.pk کے ذریعے مکمل کی جا سکے گی۔
نوٹیفکیشن میں چرخی کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دھاتی تار، نائیلون، پلاسٹک یا تیز مانجھا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے، صرف مخصوص معیار کے تحت روئی کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق پتنگوں کے اسٹاک، فروخت اور ترسیل سے متعلق مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں کام کریں گی۔ شہریوں کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کے لیے یکم فروری سے 8 فروری تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں پتنگ اور گڈے کے سائز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ پتنگ کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 35 انچ اور لمبائی 30 انچ جبکہ گڈے کی چوڑائی 40 انچ اور لمبائی 34 انچ ہونی چاہیے۔ حد سے بڑے سائز کی پتنگوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ دکاندار اپنے سرٹیفکیٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سٹاک، فروخت اور سامان کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ انداز میں منانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 2 hours ago

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- a day ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 21 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 2 minutes ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 2 hours ago

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 2 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- an hour ago

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 3 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 21 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- an hour ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago














