آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور ٹیم کے نظم و ضبط، باہمی تعاون اور جرات مندانہ کھیل کو سراہا


راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے اس کامیابی کو پوری قوم کیلئے باعثِ فخر قرار دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور ٹیم کے نظم و ضبط، باہمی تعاون اور جرات مندانہ کھیل کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہرملک کے سفیر بن کر رہیں۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہاکہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔ نوجوانوں کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملک کی ترقی اورعالمی سطح پر اس کے وقار کی تشکیل کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے زبردست حوصلہ ملا ہے۔

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 4 گھنٹے قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- ایک دن قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- ایک دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- ایک دن قبل

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- ایک دن قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- ایک دن قبل















