ملیریا سے ماہ جنوری سے اب تک 24 لاکھ 16 ہزار427 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد ملیریا کا شکار ہوئے،صوبائی محکمہ صحت


حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں، ڈینگی وائرس اور ملیریا کیسز تھمنے کا نام نہں لے رہے لیکن اس کے باوجود ان سے بچاؤ کے اقدامات دیکھنے میں نظرنہیں آرہے ۔
تفصیلات کے مطابق روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتالوں، کلینکس اور نجی اسپتالوں یا گھروں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں لیکن ڈینگی اور ملیریا پرقابوپانے کے اقدامات دیکھنے میں نظر نہیں آرہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر اب تک 4 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
لیاقت یونیورسٹی ڈائگنوسٹک ریسرچ لیبارٹری کے اعدادشمار کے مطابق صرف ماہ اکتوبر میں اب تک سندھ بھر میں 17364 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 7679 افراد کے ڈینگی کیسز مثبت نکلے جب کہ صرف حیدرآباد قاسم آباد لطیف آباد میں 6486 افراد کے ڈینگی کیسز مثبت آئے۔
محکمہ سندھ کا بیان
دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملیریا سے ماہ جنوری سے اب تک 24 لاکھ 16 ہزار427 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد ملیریا کا شکار ہوئے۔
سندھ حکومت کی جانب سے صرف انسداد ملیریا پروگرام کے لیے ایک ارب 21 کروڑ روپے بجٹ مختص کیے گئے ہیں لیکن لاکھوں کی تعداد میں ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے اس پروگرام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 13 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 13 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 16 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 10 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل











.webp&w=3840&q=75)

