Advertisement
تفریح

فیض احمدفیض ، اُردو کےعہد ساز شاعر

فیض احمد فیض کا نام شعر وادب کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کا 110 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 14th 2021, 2:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اُردو ادب کے بہت سے ناقدین کے نزدیک فیض احمد فیض،  غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے بڑے شاعر تھے۔ میر ، مرزا غالب اور اقبال کے بعد جومقبولیت ان کے حصے میں آئی وہ شاید ہی کسی کےنصیب میں آئی ہو ۔ فیض ایک لازوال شاعر ہی نہیں بلکہ ان کی نثر بھی باکمال اور منفرد اسلوب  رکھتی ہے۔

فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے،  انجمن ترقی پسند تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ رہے۔ فیض احمد فیض نے 1930 میں لبنانی شہری ایلس سے شادی کی۔ وہ بھی شعبہ تحقیق سے وابستہ تھیں اور فیض کی شاعری اورشخصیت سے متاثرتھیں۔فیض نے 1935میں ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر کی حیثیت سے ملازمت کی پھر 1942 میں فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے شامل ہو گئے اور فوج کے محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا۔ 1943 میں میجر اور پھر1944 میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔ 1947 میں انھوں نے فوج سے استعفی دے دیا اور 1959ء میں پاکستان آرٹس کونسل میں سیکریٹری تعینات ہوئےپھر 1962 تک وہیں کام کیا ۔ اس کے علاوہ ادبی رسالہ ادب لطیف کے مدیراور اس کے بعد روزنامہ پاکستان ٹائمز، روزنامہ امروز اور ہفت روزہ لیل ونہار کے مدیر اعلٰی رہے۔

وہ انگریزی، اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ فارسی اورعربی پر بھی عبور رکھتے تھے۔  فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ’’نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی ،نقش وفا،دست صبائ،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا ،زنداں نامہ ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔

9 مارچ1951 کو فیض احمد فیض راولپنڈی سازش کیس میں معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے ۔انھوں نے چار سال سرگودھا، ساہیوال ، حیدرآباد اور کراچی کی جیل میں گزارے۔ 2 اپریل 1955 کو انہیں رہا کر دیا گیا ۔ فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا انہیں پاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر 20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی زندہ  ہے۔

مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں

جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے

Advertisement
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

  • 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

  • 2 دن قبل
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

  • 2 دن قبل
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب

'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب

  • ایک دن قبل
تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز

تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز

  • ایک گھنٹہ قبل
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا

پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا

  • ایک دن قبل
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

  • 2 دن قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

  • 5 گھنٹے قبل
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا

چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد

  • ایک دن قبل
Advertisement