Advertisement
تفریح

سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

اوقات کار کی تبدیلی سے تھیٹر انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے،پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں، فنکار برادری کا مطالبہ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 19th 2026, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

لاہور:سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے جبکہ فنکار برادری  کا کہنا ہے کہ اوقات کار کی تبدیلی سے تھیٹر انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پرنس تھیٹر لاہور میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے تھیٹر فنکاروں، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا کہنا تھا طویل عرصہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرامہ رات گیارہ تا ایک بجے پیش کیا جاتا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے باعث  ڈرامے کا وقت  آٹھ تا دس بجے  کیا  گیا ہے۔

فنکار برادری کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ بجے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی جاتی ہیں اور ڈرامہ بین  دیگر مصروفیات کے باعث نہیں پہنچ پاتے،اس لیے پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں۔ کیونکہ اس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں۔

فنکار برادری نے  کہا کہ ہم حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت ہماری مجبوریاں بھی سمجھے۔

پریس کانفرنس میں ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، پروڈیوسر سید محمد یوسف، اداکار شاہد خان، حامد رنگیلا، اداکارہ نازلی، نور ، نیسرہ نور، وجیہہ علی، عقیل حیدر اور دیگر شامل تھے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • an hour ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 20 hours ago
Advertisement