کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں،رپورٹس


لندن:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش،آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد جوڑا آئندہ چند ماہ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی 2026 کے وسط یا آخر تک ہو سکتی ہے تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ جو سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔ جمیما کے کریئر میں متعدد معروف ڈاکیومنٹریز اور فلمی پروجیکٹس شامل ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں وہ سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago





