سہ فریقی ٹورنامنٹ 29 اگست سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان، میزبان یو اے ای اور افغانستان کی ٹیم شامل ہے۔


دبئی:متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
شارجہ کی انتظامیہ نے دونوں ممالک کے تماشائیوں کے لئے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیاہے۔
سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے تماشائیوں کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص نشستوں والے علاقوں میں بٹھایا جائے گاتاکہ ماضی کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔
یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ دیکھنے میں آئی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
ان مناظر میں افغان تماشائیوں کو کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس سے اسٹیڈیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ 29 اگست سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان، میزبان یو اے ای اور افغانستان کی ٹیم شامل ہے اور تمام میچز شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 8 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 8 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 8 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 7 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago









.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)


