ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
پاکستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ”عزمِ استحکام“ کے ویژن کے تحت ملک بھر میں آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کوخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے 22 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 22 خوارج ہلاک ہوئے،جو کہ منظم سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ خفیہ کارروائی کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، تاکہ کوئی اور
On 26 November 2025, security forces conducted an intelligence based operation in Dera Ismail Khan District, on reported presence of Khwarij belonging to Indian Proxy, Fitna al Khwarij.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 1, 2025
During the conduct of operation, own troops effectively engaged the khwarij location and…
بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد موجود ہو تو اسے بھی پکڑا یا ختم کیا جاسکے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ”عزمِ استحکام“ کے ویژن کے تحت ملک بھر میں آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔ یہ ویژن نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دینے والی فیڈرل ایپیکس کمیٹی نے طے کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 17 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 21 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 7 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 10 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)




