دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے گزر چکی تھی،ریلوے حکام


سبی: صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے گزر چکی تھی۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ٹرین یا مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، البتہ ریلوے ٹریک کو نقصان ضرور ہوا ہے،حکام نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے اپنے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام نے فوری مرمتی کام شروع کروا دیا ہے تاکہ متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کیا جا سکے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو ماضی میں بھی متعدد بار تخریب کاری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس کے باعث اس کی سیکیورٹی کو ہمیشہ خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 7 منٹ قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 12 منٹ قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 10 منٹ قبل