صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
یوٹیوب میں بھی یہ فیچر انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

ویب ڈیسک: مشہور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتے جلتے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہ راست ٹیگ کر سکیں گے۔
اس فیچرکے اضافے سے ویورز کے لیے مواد کو دریافت اور انہیں فالو کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔یہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں دستیاب collaboration نامی فیچر سے ملتا جلتا ٹول ہے جس میں صارفین کی جانب سے مشترکہ پوسٹس کرکے انہیں ٹیگ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یوٹیوب میں بھی یہ فیچر انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق جب آپ مین کریٹیر کے نام پر کلک کریں گے تو دیگر ٹیگ collaborators کے نام پوپ اپ ونڈو میں نظر آئیں گے جن کے آگے سبسکرائب بٹن موجود ہوگا۔
جب کسی فرد کی جانب سے دیگر صارف کو ویڈیو کے لیے ٹیگ کیا جائے گا تو انہیں انوائیٹ پر اوکے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک گھنٹہ قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل








