خیبر پختونخوا میں تعلیمی انقلاب، وزیر اعلی نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کر دیا
ہماری حکومت کا مشن ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم دی جائے تاکہ وہ ملک کے مفید شہری بن سکیں،علی امین گنڈا پور


پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ، علی امین گنڈا پور نے تعلیمی میدان میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے علم پیکٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت کتابیں ، اسٹیشنری اور اسکول بیگز فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور بجٹ کا 21 فیصد حصہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال 13 لاکھ ایسے بچوں کو اسکول داخل کروایا گیا جو تعلیم سے محروم تھے، جبکہ رواں سال مزید 10 لاکھ بچوں کو اسکول لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر ااعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا مشن ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم دی جائے تاکہ وہ ملک کے مفید شہری بن سکیں۔
دوسری جانب ماہرین تعلیم نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کم کرنے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 11 منٹ قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل






