صبا قمر حال ہی میں ایک بڑے اور اہم پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن ان کی طبیعت پر اثرانداز ہوئی،قریبی ذرائع


راولپنڈی: پاکستان شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل میں تکلیف کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی۔انہیں قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادا کارہ کو شوٹنگ کے دوران جسمانی تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا فوری علاج کیا اور ان کی حالت بہتر ہوئی۔
ڈاکٹروں نےمزید بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر ان کی حالت انتہائی نازک تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں جان بھی جا سکتی تھی۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر حال ہی میں ایک بڑے اور اہم پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن ان کی طبیعت پر اثرانداز ہوئی۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ نیند کی کمی اور طویل محنت ان کی صحت بگڑنے کی بنیادی وجوہات تھیں،مگراب وہ ہسپتال سےڈسچارج ہو چکی ہیں،تاہم ڈاکٹروں انہیں مکمل صحتیاب ہونے تک آرام کرنے اور سخت محنت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس واقعے کے بعد صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے معالجین اور ٹیم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کیں۔ وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کی صحت یابی کے لیے ان کے مداح، ساتھی فنکار اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اوران کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 hours ago

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 13 hours ago

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 hours ago

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 10 hours ago

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 hours ago

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 9 hours ago

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 13 hours ago

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 hours ago

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 hours ago

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 14 hours ago

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 9 hours ago

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 hours ago