چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کوشوہرکے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھااور شوہر کو باندھ کر تشدد بھی کیا، پولیس


لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزلاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کوشوہرکے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھااور شوہر کو باندھ کر تشدد بھی کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 21 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 16 گھنٹے قبل
کیڈٹ کالج وانا میں چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، 535 افراد کو نکالنے کا عمل جاری
- ایک منٹ قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 17 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 19 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 19 گھنٹے قبل
اسلام آباد: خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 منٹ قبل













