پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
بھارت جھوٹے بیانیے سے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اپنے نقصانات تسلیم کرے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد : دفتر خارجہ نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور آپریشن سندور سے متعلق دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
آپریشن سندور پر بھار اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر 6 اور 7مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا جس میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ بھارت جھوٹے بیانیے سے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اپنے نقصانات تسلیم کرے۔
ترجمان نے بھارت کو جنگ بندی کے لیے تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعوی ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتااور پاکستان مستقبل میں بھی ممکنہ جارحیت کا ڈٹ کر جواب دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی ، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ بھارت نے بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا۔
ترجمان کے مطابق نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟۔ پاکستان مستقبل میں بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار کے حالیہ20 سے 28 جولائی تک کے امریکا دورے کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں،جہاں انہوں نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اورواشنگٹن میں مصروفیات کے دوران انہوں نے امریکی وزیر خار جہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں عالمی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 13 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 14 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل