شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں ۔


ویب ڈیسک :معروف اداکار فواد خان کی بطور گلوکار طویل عرصہ بعد میوزک کی دنیا میں انٹری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سپر سٹار اداکار و گلوکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" کو ریلیز کر دیا گیا جس کو میوزک لوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اس گانے کو پاکستان نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عکسبند کیا ہے۔
اس گانے کو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ سپر سٹار فواد خان کی زبردست پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے، ان کے پرستاروں نے فواد کی میوزک میں انٹری کو خوب سراہا ہے ۔
میوزک حلقوں کی جانب دی لیجنڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو خوب پذیرائی کی جارہی ہے جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میں میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔
میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھئے کو مل رہی ہے شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 11 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 13 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل