سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے سیاہ کپڑے سے چہرہ ڈھاپنے پر سوال کیا، جس پر پولیس ملزمان نے کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے


راولپنڈی : غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور خیال محمد نے عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کراتے ہوئے اعترافِ جرم کر لیا اور وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی۔
خیال محمد نے ابتدائی طور پر مرکزی ملزمان کے ساتھ تعاون کیا اور مقتولہ کی لاش کو ملزم مانی گل کے لوڈر رکشے میں منتقل کرنے میں مدد دی تھی۔
کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ نے کی، جس میں پولیس نے گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کی درخواست کی۔ تاہم عدالت نے یہ درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور 4 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے چہروں پر سیاہ کپڑا ڈالنے پر سوال اٹھایا، جس پر پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اور میڈیا کی موجودگی کے باعث یہ اقدام کیا گیا۔ عدالت نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کے چہروں سے پردہ ہٹانے کا حکم دیا۔
پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
عدالت نے رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے جبکہ باقی تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 15 hours ago

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 11 hours ago

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 14 hours ago

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 13 hours ago

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 9 hours ago

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 15 hours ago

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 13 hours ago

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 9 hours ago

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 hours ago

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 11 hours ago

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 10 hours ago