کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی: کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں
بیلجیئم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی1945 ایکٹیسی گولیاں ملیں، نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں،حکام


کراچی: پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1.69 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ بیلجیئم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی1945 ایکٹیسی گولیاں ملیں، نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔
حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا، کریمنل نیٹ ورکس ک جانب سے ڈاک سسٹم کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی سے بڑی مقدار میں منشیات لوگوں تک پہنچنے سے پہلے پکڑی جارہی ہیں، پاکستان کسٹمز انسداد منشیات اسمگلنگ کی کڑی نگرانی کے لیے پر عزم ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل





