ڈی سی اٹک کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا


اٹک : اٹک میں ایک افسوسناک واقعے میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والا خاندان حادثے کا شکار ہو گیا، جب ان کی گاڑی اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
ڈپٹی کمشنر اٹک، راؤ عاطف کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاندان شادی میں شرکت کے لیے سفر کر رہا تھا کہ راستے میں تیز بہاؤ والے سیلابی پانی نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے۔
ڈی سی اٹک کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جب کہ 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو اربن فلڈنگ اور طغیانی سے متعلق خبردار کیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مسلسل امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل







