ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا،شیڈول


ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ایشن کرکٹ کونسل ( اے سی سی) نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE 🇦🇪 . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا،جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کو ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)