اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور صہیونی جارحیت کے خلاف مشترکہ اور منظم حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا


اسلام آباد: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں ممالک نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک گفتگومیںایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران غزہ کے محاصرے اور صہیونی حکومت کی تباہ کن جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی اداروں خصوصا او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد پہنچائی جاسکے اور صہیونی مظالم کو روکا جاسکے۔
دوران گفتگو پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی غزہ کی بدترین انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر انسانی امداد کی فراہمی اور سیاسی حل کی حمایت میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور صہیونی جارحیت کے خلاف مشترکہ اور منظم حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطےکی تازہ صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے،ایرانی صدر
- 10 hours ago

کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی
- 4 hours ago

تھیٹر پروڈیوسرز کی پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری سے ملاقات
- 11 hours ago

وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم
- 4 hours ago

وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
- 4 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- 10 hours ago

پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت
- 8 hours ago

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے
- 9 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ
- 11 hours ago

روٹی تو مل ہی جاتی ہے، گلاب کب ملے گا؟
- 4 hours ago

اسحاق ڈارکا یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مکالمے اور باہمی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

خلیج فارس میں نئے باب کا آغاز، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا،سپریم لیڈر
- 8 hours ago









