پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
ملازمین نے اس فیصلے کو میرٹ اور قابلیت کے بل بوتے پر آگے بڑھنے کے راستے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے غیر تدریسی عملے کو اسسٹنٹ پروفیسر (ایڈہاک) کے طور پر تعینات کرنے کے فیصلے کو واپس لینے پر ملازمین کے اتحاد نے احتجاج کی کال دیدی ہے ، ملازمین نے اس فیصلے کو میرٹ اور قابلیت کے بلبوتے پر آگے بڑھنے کے راستے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے، بالخصوص پی ایچ ڈی جیسی اعلیٰ تعلیمی قابلیت حاصل کرنے کے بعد ہی یہ اہلیت حاصل کی تھی کہ انہیں تدریسی ذمہ داریاں سونپی جاتیں۔ لیکن اب اچانک اس فیصلے کو "قواعد کے خلاف" قرار دے کر ان کی ترقی کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔
احتجاج کرنے والے عملے کا مزید کہنا ہے کہ اگر ادارے کی پالیسیوں کے تحت قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی اجازت نہ دی گئی تو محنت کا کوئی فائدہ باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنڈیکیٹ کے 3 جولائی 2025 کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور غیر تدریسی عملے کو ترقی کے مواقع مساوی بنیادوں پر دیے جائیں۔
مظاہرین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے سامنے علامتی دھرنا دیں گے ۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال ملازمین کے احتجاج کی کال پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے غیر تدریسی عملے کو اسسٹنٹ پروفیسر (ایڈہاک) کے طور پر تعینات کرنے کے عمل کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے پرانی تعیناتیوں کی توسیع نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 8 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 6 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 7 گھنٹے قبل

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل