کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،3 خارجی دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
مارے جانے والے تینوں دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،ترجمان


کوئٹہ: محکمد انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق ملزمان بچے مصور کاکڑ کے قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے،جن کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا اور وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک گرفتار ملزم، جو کمسن مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث تھا، کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لایا گیا تھا، جیسے ہی ٹیم نے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس دوران اس کے 2 ساتھی بھی مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ایک روز کی ریکارڈسستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- 13 minutes ago

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 20 hours ago

کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت
- 25 minutes ago

بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 35 minutes ago

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 20 hours ago

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 19 hours ago

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 20 hours ago

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 19 hours ago

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھا دیے
- 31 minutes ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 17 hours ago

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 21 hours ago

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- a few seconds ago










