خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا یکدم کئی ہزار روپے سستا ہو گیا،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 149 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آ گیا


کراچی: ایران و امریکہ کے مابین تاریخی امن معاہدےکے بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوںمیں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کی سطح پر آ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 410 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 149 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل






