ورلڈ کپ کے دوران سفری پابندیاں،ایرانی فٹبال فیڈریشن کا فیفا سے رجوع کرنے کا اعلان
میکسیکو میں قائم ٹیم کیمپ سے اتوار کے روز لاس اینجلس روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، جس سے ٹیم کے شیڈول اور انتظامی امور متاثر ہوئے،ایرانی حکام


تہران:ورلڈ کپ کے دوران ٹیم اور کوچنگ اسٹاف پر عائد پابندیوں کے خلاف ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے باضابطہ رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق امریکا میں سفری پابندیوں کے باعث ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں اور تیاریوں میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے ماطبق اس حوالے سے فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں قائم ٹیم کیمپ سے اتوار کے روز لاس اینجلس روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، جس سے ٹیم کے شیڈول اور انتظامی امور متاثر ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مساوی سہولیات اور آزادانہ نقل و حرکت فراہم کی جانی چاہیے، اس معاملے پر فیفا سے فوری مداخلت کی درخواست کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 hours ago


