بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔


بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او )یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ تھانہ احمد زائی کی حدود میں پہلا دھماکہ سواریوں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہوا اور جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں کے درمیان ہی دوسرا دھماکہ ہو گیا، ڈاٹسن میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے ، جاں بحق افراد کو آر ایچ سی اور زخمیوں کو کے جی این منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سڑک کنارے آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان علاقائی و عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت، پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی، ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 14 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 20 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 20 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 19 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 20 گھنٹے قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل


