سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی


پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگئی جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی، نشست پر 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبدالستار ہیں جبکہ خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس آزاد امیدوار ہیں، کامیابی کے لئے 185 ووٹ درکار ہیں، حکومتی امیدوار کو 261 جبکہ اپوزیشن کو 108 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔
پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے جبکہ دو نشستیں خالی ہیں، الیکشن کیلئے کل ووٹوں کی تعداد 369 ہے۔
پاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے کل ووٹوں کی تعداد 229، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ ق کے ووٹوں کی تعداد 11 ہے، جبکہ مسلم لیگ ضیاء کا ایک ووٹ ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ووٹوں کی تعداد 27 ہے، سنی اتحاد کونسل کے 76 ووٹ ہیں، جبکہ تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے، اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ووٹ ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 8 hours ago

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 7 hours ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 7 hours ago
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 7 hours ago

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 5 hours ago

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 8 hours ago

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 7 hours ago

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 8 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 6 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 6 hours ago

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 5 hours ago