Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں "5 اور 6" کے فارمولے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جو کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلے سے طے شدہ ایک سیاسی سمجھوتہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Jul 19th 2025, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو ہونے والے انتخاب میں اپنے امیدواروں کو کسی صورت دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی اور کسی بھی امیدوار کو انتخابی دوڑ سے باہر نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں "5 اور 6" کے فارمولے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جو کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلے سے طے شدہ ایک سیاسی سمجھوتہ ہے۔

اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان و امیدواران شریک ہوئے۔

شرکاء نے سینیٹ انتخابات کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔

Advertisement
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

  • 13 گھنٹے قبل
ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں

  • 11 گھنٹے قبل
بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب

  • 6 گھنٹے قبل
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

  • 9 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید

  • 10 گھنٹے قبل
بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے

  • 11 گھنٹے قبل
گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار،  تکنیکی رپورٹ طلب

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی

  • 11 گھنٹے قبل
چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

  • 6 گھنٹے قبل
ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement