اے سی سی کی جانب سے تمام رکن ممالک کو آن لائن شرکت کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ کوئی ملک اجلاس سے مکمل طور پر باہر نہ رہے


بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہ کرنے پر ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں فزیکل شرکت کے بجائے آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کی زیرِ صدارت پہلا سالانہ اجلاس ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی نے ایشیا کپ سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا ہے، جس پر بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت سمیت عمان، سری لنکا اور افغانستان اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ ان ممالک کی غیر حاضری میں ہونے والے فیصلوں کو "غیر مؤثر" قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی موقف ہے کہ ایشیا کپ تبھی ممکن ہوگا جب اجلاس کا مقام تبدیل کیا جائے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق اے سی سی صدر محسن نقوی اجلاس کا وینیو تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں اور اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
اے سی سی کی جانب سے تمام رکن ممالک کو آن لائن شرکت کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ کوئی ملک اجلاس سے مکمل طور پر باہر نہ رہے۔
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل



