کارروائی کے دوران ملزم ارمغان گرفتار ہوا، جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے ساتھی شیراز کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لے جا کر زندہ جلایا


کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے میں پیش آنے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا عبوری چالان منظور کر لیا ہے۔ کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج کے سامنے پیش کیے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر پر تشدد، اسے زخمی کرنے اور پھر گاڑی سمیت زندہ جلانے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ اب تک اس کیس میں دو ملزمان، ارمغان اور شیراز، کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ 8 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس، خیابانِ مومن میں واقع ایک بنگلے پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزم ارمغان گرفتار ہوا، جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے ساتھی شیراز کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لے جا کر زندہ جلایا۔
پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، اور جمع کردہ شواہد کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 8 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 8 گھنٹے قبل