انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام امیدوار پارٹی کے فیصلوں کا احترام کریں گے، بصورت دیگر کمیٹی آئندہ حکمت عملی کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کرے گی


تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کے ناراض امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیے تو پارٹی براہِ راست انتخابی میدان میں اترنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سینیٹ کی 5 یا 6 نشستوں پر متوقع بلامقابلہ انتخاب کا معاہدہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اتوار سے قبل رضاکارانہ طور پر اپنے کاغذات واپس لے لیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف پارٹی کی سطح پر تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ناراض امیدواروں کو منانے کی کوششوں کے تحت دو اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں سے ایک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا، جبکہ دوسرا ویڈیو کال پر ہوا، تاہم ناراض امیدوار اس میں شریک نہیں ہوئے۔ اب یہ معاملہ پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
پارٹی فیصلوں کی توثیق
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی نے بانی چیئرمین کی جانب سے تجویز کردہ امیدواروں کو سینیٹ کی چھ نشستیں دینے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے، اور بلامقابلہ انتخابات کے حکومتی فارمولے کی بھی تائید کی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام امیدوار پارٹی کے فیصلوں کا احترام کریں گے، بصورت دیگر کمیٹی آئندہ حکمت عملی کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کرے گی۔
دوسری جانب ناراض امیدوار عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ وہ پولیٹیکل کمیٹی کے فیصلے پر کارکنان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی قدم اٹھائیں گے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 12 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 11 گھنٹے قبل