پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
اسپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا، جس کے بعد 24 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے،علی امین


پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا معاملے کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہو سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا، جس کے بعد 24 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے ایسے میں گورنر ہاؤس میں حلف لینا غیر آئینی عمل ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہاگر وزیراعلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی انکار کرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے جبکہ ہم نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آج اجلاس طلب کیا تھا۔
انہوں نےمزید کہا کہ سپیکر نے 24 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے، گورنر ہاؤس میں حلف لینا غیر آئینی عمل ہے، آرٹیکل 255(2) صرف (ناقابلِ عمل وناممکن) صورتحال پر لاگو ہوتا ہے، وزیراعلیٰ، سپیکر صوبائی اسمبلی انکار کرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، آج اجلاس طلب کیا تھا، گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر حلف کا عمل عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ رٹ پٹیشن مکمل کر لی، آج چھٹی کے باعث ہائیکورٹ نے وصول نہیں کی، کل عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 7 hours ago
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 7 hours ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 17 hours ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 2 days ago

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 15 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2 days ago

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 15 hours ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 17 hours ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 15 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 2 days ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- a day ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 12 hours ago

.jpeg&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)


